Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف پی سی سی آئی، انٹرنیشنل ریفیوجیز فنڈ، مرکز بحالی معزوران اور الخدمت فاؤنڈیشن کا بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے مل کر کام کرنےکا عزم 

Posted on
شیئر کریں:

ایف پی سی سی آئی، انٹرنیشنل ریفیوجیز فنڈ، مرکز بحالی معزوران اور الخدمت فاؤنڈیشن کا بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے مل کر کام کرنےکا عزم

پشاور (نمایندہ چترال ٹایمز ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، انٹرنیشنل ریفیوجیز فنڈ، مرکز بحالی معزوران پشاور اور الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا نے صوبے میں بے سہارا لوگوں بالخصوص جسمانی طور پر معذور افراد کی مدد اور منشیات کے عادی افراد کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا سرتاج احمد خان کی قیادت میں ایک اہم اجلاس فیڈریشن ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا جس میں انٹرنیشنل ریفیوجیز فنڈ کے نصرت حق، الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے ریسورس موبیلائزیشن منیجر محمد عدنان، جواد علی شاہ، مرکز بحالی معزوران پشاور کے صدر انجم انور،سیکرٹری ایف پی سی سی آئی انجینئیر خالد حیدر، محمد نصیر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکز بحالی معذوران کے صدر انجم انور نے کہا کہ ہمارے ادارے میں گزشتہ کئی سالوں سے کسی حادثے کا شکار کر معذور ہونے والے افراد کا علاج معالجہ اور دوبارہ بحالی کے لئے ایکسرسائزیز کروائے جارہے ہیں جس سے سینکڑوں افراد دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے قابل ہوئے ہیں۔ اب ہم اسی سنٹر کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ بنا کے وہاں شفٹ کررہے ہیں تاکہ یہ ادارہ مکمل طور پر اپنے پاؤں پہ کھڑا ہوسکے۔ انہوں نے دعوت دی کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر بنے۔ تاکہ سب مل کر صوبے کے مصیبت ذدہ لوگوں کی مدد کر سکیں۔

اس موقع پر انٹرنیشل ریفیوجیز فاؤنڈیشن کے سربراہ نصرت حق کو کہ کینیڈا میں بھی کام کررہی ہے نے اپنے سماجی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے پشاور میں مخیر اداروں کے ساتھ مل کر یہاں کے مشکلات سے دوچار افراد کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بالخصوص پشاور میں بڑے عمر کے مریضوں کی مدد اور ایسے افراد جن کے بال بچے نہیں یا وہ سنگل زندگی گزار رہے ہیں ایسے خواتین کے لئے کام کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ کے ریسورس موبیلائزیشن منیجر محمد عدنان نے اپنے ادارے کی جانب سے کاموں کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے سارے شرکاء کو ایف پی سی سی آئی آمد پر خوش آمدید بھی کہا اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی میں سوشل ویلفئیر کے حوالے سے ایک اسٹینڈنگ کمیٹی موجود ہے جس کے ذریعے ہم سماجی بہبود کے کام کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ اسی سوشل ویلفئیر کے کاموں میں سے ایف پی سی سی آئی نے چھ ٹرکوں پر مشتمل ایک کروڑ بائیس لاکھ روپے کےامدادی سامان افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے زلزلہ متاثرین میں تقسیم کئے۔ جن میں گرم کپڑے، کمبل، اشیائے خورد و نوش، گھریلو استعمال کی چیزین وغیرہ شامل تھی۔ جنہیں کمیشنر پشاور کی موجودگی میں ایف پی سی سی آئی ریلیف کمیٹی کے چیرمین مولانا امان اللہ حقانی کی قیادت میں افغانستان بھیج دیا گیا اور مولانا امان اللہ حقانی نے وہ امدادی سامان متاثرین زلزلہ میں میں تقسیم کر دی۔ جبکہ حالیہ سیلاب متاثرین میں ایف پی سی سی آئی کی جانب سے دو کروڑ چھپن لاکھ روپے کی امدادی اشیاء اور نقد رقم تقسیم کئے گئے جن میں فوڈ پیکجز، کپڑے، کمبل، جوتے وغیرہ بھی شامل تھے۔

سرتاج احمد خان نے تجویز دی کہ ہم بزنس کمیونیٹی کی لیڈر شپ کو ساتھ لے کر ایک مشاورتی بورڈ بنانے کی بھی تجویز دی جو پشاور میں معزوری کی بحالی کے لئے ایک اسٹیٹ آف دی ارٹ بحالی مرکز کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم سارک کے چیمبر حاجی غلام علی، بزنس کمیٹی کے دیگر عہدیداروں، مئیر پشاور حاجی زبیر علی کو ساتھ لے کر کام کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68711