Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف.بی.آر.کی طرف سے پوائنٹ آف سیل نظام کویقینی بنانے کیلئے فیلڈ دفاترکوہدایات جاری

Posted on
شیئر کریں:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پوائنٹ آف سیل نظام کے اطلاق کو یقینی بنانے کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں اقدامات جاری ہیں اوراس ضمن میں ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہے،حکام ایف بی آر.
.
اسلام آباد (آئی آئی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پوائنٹ آف سیل نظام کے اطلاق کو یقینی بنانے کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں اقدامات جاری ہیں اوراس ضمن میں ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے حکام نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ ملک کے بڑے شہروں میں ٹئیر۔ون میں آنے والے ریٹیل سٹورز میں پوائنٹ آف سیل نظام کے اطلاق کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اوراس ضمن میں فیلڈ دفاتر کو اہداف بھی دیئے گئے ہیں۔ اس نظام کے تحت ریٹیل سٹورز پرخریداری کرتے وقت ہی رسید کی کاپی خود کارنظام کے تحت ایف بی آر کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کو شش کی جارہی ہے کہ ٹئیر۔ون میں آنے والے تمام ریٹلیرز جون تک رضاکارانہ طورپر اس نظام کے اطلاق کو یقینی بنائے تاہم جوریٹلیرز اس ضمن میں بالکل تعاون نہیں کریں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ بڑے شاپنگ مالز میں یکم دسمبر 2019سے اس نظام کا کامیاب آغاز ہو چکا ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اب تک 186 سے زائد ریٹیلرز نے اپنے آٹ لیٹس پر پانچ ہزار سے زائد مشینیں نصب کی ہیں۔ اس نظام سے متعلقہ شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق ٹیئر۔ون میں 20 ہزار کے قریب سٹور آتے ہیں جن میں سے 4700 رجسٹرڈ ہیں۔ایف بی آر کے مطابق اس نظام کا دائرہ کار بتدریج پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31477