Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس بی پی اور ایچ بی ایف سی کو سود سے پاک فنانسنگ کا پابند بنایا جائے۔  مولانا عبدالاکبر چترالی نے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

Posted on
شیئر کریں:

ایس بی پی اور ایچ بی ایف سی کو سود سے پاک فنانسنگ کا پابند بنایا جائے۔  مولانا عبدالاکبر چترالی نے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) وفاقی شرعی عدالت کے سود کے متعلق فیصلے پر عملی اقدامات کا آغاز ایچ بی ایف سی کی طرف سے گھروں کی فنانسنگ صرف اسلامی اصولوں کے اور سود سے پاک طریقے سے کی جائے اور ایچ بی ایف سی کو پابند کیا جائے کہ یکم جنوری 2023ء سے تمام گھروں کی فنانسنگ کو اسلامی فنانسنگ سے کی جائے اسی طرح ایس بی پی اسٹیٹ بینک آف پاکستان ری فنانسنگ کی اسکیم لوگوں اور کمپنیوں کے لیے آفر کرتاہے اور ان تمام اسکیموں کے اسلامی اور سود سے پاک طریقے موجود ہیں اور ایس بی پی کی طرف سے عوام کو مہیا کی جاتی ہے یکم جنوری 2023ء سے ایس بی پی کے تمام سودی اسکیموں پر پابندی لگادی جائے اور صرف سود سے پاک اسکیم مہیا کی جائے ۔یہ قرارداد جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
69198