Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام سوات میں ایل ایس اوز کنونشن

شیئر کریں:

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایل ایس اور این جی اوز اس وقت ملک میں وہ واحد ادارے ہیں جہاں نہ رشوت چلتی ہے اور نہ ہی سفارش کا زور ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی ڈونرز ان اداروں پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ذریعے اپنے ڈونیشن خرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بدھ کے روز سوات کے مقام پر ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع چترال، چارسدہ، دیر، کوہاٹ ، شانگلہ، نوشہرہ ، بونیر کے ایل ایس اوز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایل ایس اوز پر زور دیاکہ وہ ذیادہ محنت سے کام کرکے اپنی فعالیت بڑہادیں اور عوام کے مسائل کو ان ہی کی مدد سے حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس موقع پر ایس آرا یس پی کے بورڈ ممبر احسان اللہ خان نے ایس آر ایس پی کی کارکردگی اور اس پر عوام کی اعتماد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ چترال سے کوہ یونین کونسل کے ایل ایس اور کے آئی ڈی پی کے علاوہ تورکھو، یارخون، گرم چشمہ اور لاسپور کے ایل ایس اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

SRSP LSOs convension swat 4
SRSP LSOs convension swat 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
7461