Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایرانی تیل کی سمگلنگ میں 90 سرکاری افسر اور 29 سیاستدان ملوث ہیں: رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

شیئر کریں:

ایرانی تیل کی سمگلنگ میں 90 سرکاری افسر اور 29 سیاستدان ملوث ہیں: حساس ادارے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) سول حساس ادارے نے سمگلنگ پر رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کرا دی ہے۔ اسمگلنگ پر رپورٹ میں ایرانی تیل اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔سب سے زیادہ 205 حوالہ، ہنڈی ڈیلر پنجاب میں ہیں۔ کے پی میں 183 اور سندھ میں 176ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ، ہنڈی میں ملوث ہیں۔ وفاقی دالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ، ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث افسران، سیاستدان اور ڈیلروں کی تفصیلات وزیراعظم ہاؤس کو فراہم کر دی گئیں۔ ایران سے پاکستان کو سالانہ دو ارب 81کروڑ لٹر سے زیادہ تیل سمگل ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل کی سمگلنگ سے سالانہ ساٹھ ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ ایرانی تیل کی سمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشت گرد استعمال کرتے ہیں۔بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76 ڈیلرز تیل سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں 90 سرکاری حکام ملوث ہیں۔ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں۔ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں سمگل ہو کر پاکستان آتا ہیں۔

گلگت بلتستان ایل اے 13 استور ون میں ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کے خورشید خان کامیاب

استور(سی ایم لنکس) گلگت بلتستان ایل اے 13 استور1 میں ضمنی الیکشن کے تمام 56 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ آگیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خورشید خان کامیاب ہو گئے۔تمام 56 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان 6219 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی پی پی کے عبدالحمید 3909 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 24 جنرل نشستوں پر مشتمل ہے، اسمبلی خواتین کی 6، ٹیکنوکریٹس کی 3 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 33 ارکان پر مشتمل ہے۔نومبر 2020ء الیکشن میں گلگت بلتستان اسمبلی میں مخصوص نشستوں سمیت پی ٹی آئی کے 20 ارکان شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ کے 3، ایم ڈبلیو ایم کے 3 اور 1 جے یوآئی ف،1 آزاد رکن شامل تھا۔4 جولائی 2023ء کو وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے بعد نشست خالی ہوئی تھی، 18 اگست 2023ء کو وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم دیا گیا، اس کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 18 رہ گئی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79034