Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مجھے اور اہالیان گوبور کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ محمد حسین ودیگر کا پریس کانفرنس، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

شیئر کریں:

مجھے اور اہالیان گوبور کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ محمد حسین ودیگر کا پریس کانفرنس،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گرم چشمہ سے ضلع کونسل کے سابق رکن محمد حسین نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر واضح کردیا ہے کہ ان کو اور اہالیان گوبور کو پہنچنے والی جانی و مالی نقصان کی ساری ذمہ داری شوغور کے شہزادہ وقار الملک اور ان کے مزارع حاجی فیاض احمد اور گوہیگ گاؤں کے مہترجو عطاء الرحمن پر عائد ہوگی جوکہ زرعی زمین اور چراگاہ کی ملکیت کا کیس عدالتوں میں ہار جانے کے بعد اب ان کے جان کے درپے ہوکر انہیں طرح طرح سے دھمکیاں دے رہے ہیں جن میں فون کال بھی شامل ہیں۔

 

بدھ کے روز چترال پریس کلب میں سابق یونین ناظم کریم آباد محمد یعقوب اور اہالیان گوبور زین العابدین، سراج الدین، ناصر الدین، محمد ایوب، سکندر، قاری مجیب، محمد علی، شاہ ولی اور دوسروں کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہزادہ محمد مطاع الملک کا اہالیان گوبور کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلاآرہا تھا جس کا مختلف عدالتوں میں ان کے خلاف فیصلہ ہوا اور ا ن کے وفات کے بعد ان کا بیٹا شہزادہ وقار الملک نے مقدمہ جاری رکھا اور اگلے عدالتوں میں اپیل کی جہاں سے بھی ان کے خلاف فیصلے ہوئے اور نظرثانی کی اپیل بھی مسترد ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ اہالیان گوبور کی درخواست پر سٹلمنٹ افیسر چترال نے سیٹلمنٹ تحصیلدار کو موقع پر بھیجا جو تمام قانونی تقاضے پوری کرکے9مئی کو موقع پر پہنچ کر ریکارڈ وغیرہ چیک کرکے رپورٹ پیش کی تو آج یعنی 10مئی کو شہزادہ وقار الملک کے کارندے انہیں فون سے جان کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ محمد حسین نے دھمکی دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور اہالیان گوبور کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ  موبایل  کالز سے دھمکی دینے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 

انھوں نے کہا کہ ہم بارڈر ایریا کے محب وطن پاکستانی  ہونے کے ساتھ بارڈر کے محافظ بھی ہیں اور ہم نے کبھی  بھی قانون کواپنے ہاتھ لینے کی کوشش نہیں کی بلکہ ہر کام کے لیے  قانونی راستہ اختیار کیا ہے اور معزز عدالتوں سے اپناحق لینے کی کوشش کی ہے۔ لہذا  متعلقہ ادارے اُن لوگوں کے خلاف کاروایی کرے جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔اور دھمکیوں پر اُترآیے ہیں۔

سابق یونین ناظم کریم آباد محمد یعقوب نے کہاکہ ہم نے علاقے کو سیلابوں اور گلیشیرز سے بچانے کے لیے گاوں میں بکری پالنےپر پابنندی عاید کی ہے۔ جبکہ شہزادہ بہ ضد ہے کہ وہ ہمارے پہاڑوں پر بکریاں چرائیں گے جوکہ انتہایی غلط رویہ ہے۔ جس کو ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

chitraltimes muhammad hussain and others gobor press confrence

chitraltimes muhammad hussain and others gobor press confrence 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74313