Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اگلے پانچ دنوں کے دوران ملاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورطوفان کا30 فیصد امکان ہے.موسمیات

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات پاکستان نے اگلے چار یاپانچ دنوں کے دوران موسم خشک رہنے اور اگلے پانچ دنوں کے دوران ملاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورطوفان کا30 ۔فیصد امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے زیادہ تر حصوں اورخیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ شدید گرمی رہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔ تمام متعلقہ اور عام لوگوں کو مذکورہ مدت کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے اور غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر گھومنے پھرنے سے گریز کا کہا گیاہے۔ اس امر کا اعلان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی کمشنروں کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں کیاگیا۔
………………………………………………………………………………………………………………………………..

سیدومیڈیکل کالج سوات کے چار اسسٹنٹ پروفیسز کو گریڈ 19میں‌ترقی دی دیگی
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر سیدومیڈیکل کالج سوات کے گریڈ 18 کے چار اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 19 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایک سینئر رجسٹرار (بی ایس۔18 )کو اسسٹنٹ پروفیسر (بی ایس۔18)کے عہدے پرمستقل بنیادوں پر ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والے اسسٹنٹ پروفیسرز میں ڈاکٹر احسان الحق (پیڈیاٹرک) ،ڈاکٹردلاور خان(آرتھوپیڈک)، ڈاکٹرانوارالحق(سرجری)،ڈاکٹرواصل خان،(میڈیسن)شامل ہیں جبکہ ایک سنیئر رجسٹرار سرجری ڈاکٹر فضل اکبر کی اسسٹنٹ پروفیسر سرجری (بی ایس ۔18 )کے عہدے پر مستقل بنیادوں پرترقی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹرز کو سیدو میڈیکل کالج سوات میں اپنے اپنے شعبوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10630