Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اگر ہماری حکومت آئی تو ترجیحی بنیادوں پر خیبرپختونخوا میں نرسنگ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائیگا اور ہرصوبے میں نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائی گی۔ بلاول بھٹو زرداری

Posted on
شیئر کریں:

اگر ہماری حکومت آئی تو ترجیحی بنیادوں پر خیبرپختونخوا میں نرسنگ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائیگا اور ہرصوبے میں نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائی گی۔ بلاول بھٹو زرداری

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پشاور میں چئیرپرسن جفریاد حسین چترال نرسز فورم کی سرپرستی میں ممبران کی چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نرسز کو درپیش چیلنجز آپ کے سامنے رکھے گئے ان میں نرسنگ ڈائریکٹوریٹ اور یونیورسٹی سرفہرست تھے گورنمنٹ کی طرف سے اپر و لوئر چترال میں نرسنگ کالج شامل کیا گیا تھا تمام ہسپتالوں کیساتھ نرسنگ ہاسٹل، نرسز کے سالانہ چھٹیاں اور نرسنگ سٹوڈنٹس کے انٹرنشپ زیر بحث رہے۔

چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے فورم کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیشے کی محبت اور محنت کو بھی سراہا، اور کہا کہ اگر عوام نے مینڈیٹ دیا تو دوسری ملاقات کے لئے آپ لوگوں کو ہماری طرف سے لیٹر ملے گا اور ملکر نرسز کے ایشوز کو کم سے کم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

چیرمین چترال نرسز فورم جفریاد حسین اور ممبر سی این ایف فریدہ فراز نے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پوری نرسز کی طرف سے شکریہ ادا کئے۔

chitraltimes chitral nurses forum met billawal bhutto zardari 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
82997