Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اچانک کارڈک ڈیتھ اور ہارٹ آٹیک کیا ہے اور ہم کتنے آگاہ ہیں؟…شمس علی

شیئر کریں:

روز روز یہ سننے کو ملتا ہے فالان آدمی نہ سگریٹ پیتا تھا۔نہ کولیسٹرول ،نہ شوگر تھا۔ جسمانی ساخت بھی صحیح تھا۔ آچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

لکیں دل کا اچانک دورہ کیا ہو تا ہے؟ اور ہارٹ آٹیک کیا ہے؟اسکے بارے میں جانتے ہیں۔

اچانک کارڈک ڈیتھ یا دورہ ۔
دل میں بجلی کے نظام کے مسلے کی وجہ سے ہوتا ہےجو کسی بھی وقت کسی کو نارمل بندے کو بھی ہوسکتا ہے -اچانک دل کا دورہ دل کے اندر موجود بجلی کے نظام کی بے قاعدہ یا بند ہونے سے ہوتا ہے۔اس الیکٹریکل مسلئے کی وجہ سے ان بے قاعدہ دھڑکنون کے مختلف نام ہوتے ہیں جیسے وینٹریکولیر فیبرائلیشن ،ٹورسےدےپونٹز ،پلز لیس الیٹریکل ایکٹیویٹی وغیرہ۔یہ دل کی دھڑکنیں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔

علامات
اچانک گر جانا
اچانک بیہوش ہونا
اچانک سانس کا رک جانا
دل کی دھڑکن کا بند ہونا
وجوہات
یہ کسی بھی نارمل دل والے انسان کو بھی ہوسکتا ہے۔اور چند وجوہات بھی ہیں جن میں دل کی کوئ پرانی بیماری یا پیدائشی نقص ،ذہنی دباو ،سگریٹ نوشی،شراب نوشی،کسی دوائی کا ذیادہ مقدار میں استعمال،۔طاقت اور وزن بڑھانے کے سپلیمنٹ کا بے جا استعمال کسی نمکیات کی شدید کمی یا زیادتی ،دل کے والو میں نقص اور دل کی اندرونی عضلات میں انفیکشن وغیرہ۔
اگر وقت پر اے ای ڈی نام کی مشین موجود ہو۔
یہ بے قاعدہ دل کی دھڑکن واپس نارمل کیا جاسکتا ہے
ہمارے ملک کی کمیونٹی میں جن کے ساتھ یہ ہوجائے بچانے کی تربیت بہت ہی کم ہے۔
ترقی یافتہ ممالک میں عام کمیونٹی کو سی پی آر کی تربیت دی جاتی ہے۔سکولوں بازاروں میں اے ای ڈی مشینیں ہوتی ہیں۔سکول کے اساتذہ بھی اس میں تربیت یافتہ ہوتے ہیں -اے ای ڈی کے پہنچنے تک پر اثر اور بے غیر خلل سی پی آر کی جاتی ہے۔جس سے مریض کا دماغ کا بچاو ہوتا ہے۔اور اے ای ڈی کے پہنچنے کے بعد شاک دینے کے بعد مریض کا دل نارمل دھڑکن اسٹارٹ کرتا ہے۔

ہمارے ٹاون چترال میں بھی ریسکیو ۱۱۲۲ کے پاس ضرور یہ مشین ہوگی۔لکین اس مشین کے پہنچنے تک پر اثر اور بغیر وقفے کا سی پی آر ہی مریض کو بچانے میں اہم کردار ادا کرےگا -اس لئے اتھارٹیز سے گزارش ہے۔پبلک لیول میں صحیح سی پی آر کی ٹریننگ دی جائے۔

ہارٹ آٹیک-
دل کی شریانوں کے کسی بھی وجہ سے بند ہونے کا نام ہے۔
علامات
سینے میں کوئ بوجھ محسوس کرنا-
سینے میں درد محسوس کرنا-
گھبراہٹ-
سانس لینے میں دشواری-
کمزوری وغیرہ-

وجوہات
سگریٹ نوشی،کولیسٹرول،ذہنی دباو،جینیٹک (یعنی موروثی )اور بلڈ پریشر سر فہرست ہیں۔

احتیاطی تدابیر
باقاعدہ ڈکٹر کے پاس سال میں ایک دفعہ کم از کم چیک اپ، یامندر ج زیل کسی علامات کے پیدا ہونے پر فورا ڈکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔
سینے کے اپر بوجھ محسوس ہو۔
دل کی دھڑکن میں بے قاعدہ محسوس ہو ۔
سانس لینے میں دشواری ہو۔
اچانک دمےجیسی کیفیت ہو۔
بغیر کسی وجہ کے سر چکرانا۔
سر ہلکا محسوس کرنا۔

سی پی آر کا صحیح طریقہ

aed trainer

اے ای ڈی مشین

ہم دعا کرتے اللہ تعالی ناگہانی موت سے بچائے۔ہمیں ہمیشہ اللہ کا ذکر دل میں کرنا چاہئے۔اس سے ہی دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔اللہ تعالی قر آن شریف میں فرماتے ہیں۔
ترجمہ: خوب سمجھ لو کہ اﷲ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ہوجاتا ہے۔

…………………………………………………..

تحریر:‌

شمس علی پرنس سلطان کارڈک سنٹر فار چلڈرن اینڈ ایڈ لٹ


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
19962