Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپیل بنام نمائندگان برائے بحالی متاثرین شادر ریشن اپر چترال ۔۔متاثرین

شیئر کریں:

ہم متاثرین ریشن شادر اپر چترال محترم جناب وزیر زدہ صاحب ، ایم این اے چترال ممحترم مولانا عبداکبر چترالی صاحب ، ایم پی اے چترال مولانا ہدایت ارحمان صاحب اورچترال کی تاریخ میں پہلی بار منتخب سنٹر مخترمہ فلک ناز صاحبہ سے پورزور اپیل کرتے کہ ہمیں فورا انصاف فرہم کی جائے، ہم اس وقت بڑی مشکل حالت سے گزررہے ہیں،حالیہ دریا مستوج کی کٹائی کی وجہ سے ہمارا سب کچھ دریا برد ہو چکے ہیں ،اب ہم اس مہنگائی کے دورمیں جہاں پہلے سے بڑی مشکل میں تھے پر قیامت ٹوٹ چکی ہے ، ہمیں ایمرجنسی بنیادوں پر رہنے کئیے زمین مہیا کیا جائے اورفورا ہمارےعلاقے ریشن شادر کو ایمرجنسی ڈیکلیر کرکے کاغ لشٹ میں دوبارہ آبادکاری کیلئے زمین مہیاکی جائے اورفورا امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے،اورجیسا کہ آپ لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ آجکل گھر بنانا کتنا مشکل کام ہے اس لئے ہمارے لئے خصوصی مالی امداد کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ ہم دوبارہ اپنا گھر بسانے کے قابل ہوسکیں، اورہمیں سر اٹھا کے کہنے دیا جائے کہ ہم بھی پاکستانی ہیں .


ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے چترال کے نمائندے اس انتہائی مشکل حالت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ دے کر ان کی سرفخرسے بلند کریں گے . شکریہ


فقط متاثرین ریشن شادر .

اپیل بنام نمائندگان برائے بحالی متاثرین شادر ریشن اپر چترال
chitraltimes reshun flood victims homes washed away4
chitraltimes reshun flood victims homes washed away
chitraltimes reshun river erosion road block9
chitraltimes reshun flood victims homes washed away2
chitraltimes reshun river erosion road block7

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
49186