Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ریفریل سروس کے لئے نئے ایمبولینسز ریسکیو1122 کے حوالے کر دئیے گئے

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ریفریل سروس کے لئے نئے ایمبولینسز ریسکیو1122 کے حوالے کر دئیے گئے

اپرچترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی اسپیکرصوبائی اسمبلی ثر یا بی بی کی کوششوں سے گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا کی جانب سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کو نئے ملنے والے دو ایمبولینسز ریفریل سروسز کے لئے ریسکیو 1122 اپر چترال کو حوالہ کیا گیا، اس موقع پر2 ایمبولینس سمیت دوسرے ضروری ادویات بھی حوالے کئے گئے۔اس سلسلے میں ایک تقریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس اپر چترال بونی میں منعقد ہوئی ۔اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ ار اپر چترال شاہ عدنان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹرارشاد احمد، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی، ڈسٹرکٹ افیسر ریسکیو 1122 چترال ظفر الدین اور دوسرے متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دریں اثنا ریسکیو 1122 چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  نئے ایمبولینسز ریفریل سروسز کو فعال کرنے لئے برو ئے کار لائے جائیں گی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں ریسکیو1122 اپر چترال عوام کو بروقت اور بہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کر رہا ہے اس سلسلے میں ریفریل سروس مزید فعال کرنے کے لئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دیئے گئے ایمبولینسز استعمال میں لائی جائیں گی.۔

chitraltimes rescue1122 received two ambulances from dho upper chitral 3 chitraltimes rescue1122 received two ambulances from dho upper chitral 4 chitraltimes rescue1122 received two ambulances from dho upper chitral 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
90390