Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے ہیڈ کوارٹربونی، مستوج ودیگرعلاقوں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ریلی

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعظم پاکستان کے طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کے اعلان کے بعد ملک کے دوسرے حصوں‌کی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں بھی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مکرم خان، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر محمود عزنوی،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمٰن، ایجوکشن سٹاف، بازار یونین بونی وَ دیگر شریک رہے۔سکول کے بچے کشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد اور ظالم مودی سرکار مردہ باد کے نعرہ لگاتے ہوئے بونی بازار سے گزرے۔
چوک بونی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود،پرنسپل صاحب الرحمٰن، اور ضلعی مہتمم تعلیم محمود غزنوی نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جبر و بربریت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور عالمی دنیا سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسلے پر توجہ دیں جہاں انسانیت سوز مظالم عالمی انسانیت کے لیے چیلنج ہے۔یہ مسلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ یہ مسلہ انسانیت کا ہے اس لیے عالمی دنیا کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ بعد میں کشمیریوں کے حق میں دعائیہ کلمات کے ساتھ ریلی اختتام پذیر ہو ئی۔
اسی طرح اپرچترال ضلع کے مختلف علاقوں‌میں‌ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ، مستوج خاص میں‌بھی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں‌انتظامیہ کے ذمہ داروں‌کے ساتھ مختلف سرکاری و اے.کے.ای.ایس سکولزکے سٹاف اورطلباوطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.
Booni upper Chitral kashmir yakjihti rally 2

Booni upper Chitral kashmir yakjihti rally 3

Booni upper Chitral kashmir yakjihti rally 1
Booni upper Chitral kashmir yakjihti rally 5

Booni upper Chitral kashmir yakjihti rally 6
mastuj yakjahti kashmir rally5

mastuj yakjahti kashmir rally5 chitral 5 mastuj yakjahti kashmir rally5 chitral 4

 

mastuj yakjahti kashmir rally2

mastuj yakjahti kashmir rally


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25565