Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے ٹرانسپورٹ کرایوں پر نظرثانی اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جایے۔ عوام اپر چترال

شیئر کریں:

اپر چترال کے ٹرانسپورٹ کرایوں پر نظرثانی اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جایے۔ عوام اپر چترال

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز)اپر چترال کے دونوں تحصیلوں کے دور دراز کے وادیوں کے عوام اورتاجر برادری نےضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کی طرف سےخودساختہ کرایوں کی روک تھام کے لئے تمام ٹیکسی ڈرائیوروں کو سرکاری کرایہ نامہ پر پابندکیا جائے۔ایک مشترکہ بیان میں اکثر مسافروں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اپرچترال سے درخواست کی ہے کہ زیادہ تر ٹیکسی ڈرائیورمن مانی کرکے 28 کلومیٹر کے لئے 600 روہے اور سامان پر 400 روپے فی من کرایہ لیتے ہیں جو ظلم ہے اور یہ ظلم کسی دوسرے اضلاع میں نہیں۔اکثر وبیشتر مسافروں نے مثال دیتے یوئے کہا کہ چترال سے بونی کا فاصلہ76 کلومیٹر ہے جس کے لئے ٹیکسی ڈرائیور 500 روپے کرایہ لیتے ہیں۔بونی سے مستوج کا فاصلہ 28 کلومیٹر جس کے لئے 600 روپے اور مستوج سے لاسپور کا فاصلہ 30 کلومیٹر جس کا کرایہ 500 روپیہ لیا جارہا ہے جبکہ چترال سے بونی تک کے روڈ سے بونی مستوج روڈ کی حالت بھی بہتر ہے۔مستوج ،یارخون،لاسپور،تورکہو،موڑکہو اور تریچ کے عوام نے سرکاری کرایہ نامہ جاری کر کے ان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79348