Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے دو کالجز جی ڈی سی اور جی ٹی وی سی بونی میں روز چترال کی تعاون سے پانی کی فراہمی کا افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال کے دو کالجز جی ڈی سی اور جی ٹی وی سی بونی میں روز چترال کی تعاون سے پانی کی فراہمی کا افتتاح

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) آج ROSE, Chitral کے چیرمین ہدایت اللہ اور وائس چیرمین محمد ابیر خان نے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر برائے خواتین بونی اپر چترال کا دورہ کیا اور وہاں پر “روز چترال” کے تعاون سے تعمیر ہونے والے صاف پانی کے کنویں کا افتتاح کیا ۔ اس ادارے کو شروع ہی سے پانی کی کمی کا سامنا تھا جس کے پیش نظر “روز چترال” نے اپنے ڈونربرطانیہ میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے قاری مبارک شاہ کی مالی معاونت سے اس ادارے میں اس اہم مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ کیا جو الحمداللہ آج پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس ادارے کو پینے اور دیگر ضروریات کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔
اس موقع پر چیرمین روز نے اپنے مختصر خطاب میں چترال سے تعلق رکھنے والے دیگر خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ وہ قاری مبارک شاہ کی طرح آگے آکر چترال میں طلباو طالبات کی معاونت کے ساتھ دیگر تعلیمی اداروں میں اس قسم کے مسائل کے حل کے لئے “روز چترال” کے ساتھ تعاون کرے۔
اس تقریب میں چترال کے نامور سکالر ظفر اللہ پرواز نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں اس اہم مسلے کو حل کرنے پر کمیونیٹی کی طرف سے “روز چترال” اور قاری مبارک شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر ادارے کی پرنسپل محترمہ طیبہ رزاق نے اپنے خطاب میں “روز چترال ” اور ان کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس مسلے کو حل کرنے میں معاونت کی۔ انھوں نے کہاکہ کالج کو اول روز سے پانی کی شدید قلّت کا سامنا تھا ، اس مشکلات کے پیش نظر انھوں نے چیئرمین روز کو درخواست کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین نے انتہائی قلیل مدت میں پانی کا مسئلہ حل کر دیا جس پر سٹاف سے لیکر طالبات تک روز چترال اور ڈونر کا مشکور ہیں۔
دریں اثنا اپر چترال کے مختلف مکاتب فکر خصوصاً طالبات کے والدین نے روز چترال ، ڈونر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرنسپل صاحبہ کی کوششوں کو سراہا ہے ۔

 

chitraltimes rose chitral collaboration for dug well gtvc booni upper chitral 1

 

اسی طرح گزشتہ روز ROSE, Chitral کے چیرمین اور وائس چیرمین نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی اپر چترال میں “روز چترال” کے تعاون سے تعمیر ہونے والے صاف پانی کے کنویں کا افتتاح کیا ۔ ڈگری کالج بونی ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں کئی درخت، پودے اور پھول موجود ہیں مگر پانی کی قلت کی وجہ سے اس ادارے کو مشکلات کا سامنا تھا گزشتہ سال کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد کریم نے “روز چترال” کے چیرمین سے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد چرمین “روز چترال ” نے اپنے ڈونرز BOUNCE FOUNDATIONاور ڈاکٹر دانش بھٹی کی مالی معاونت سے اس ادارے میں اس اہم مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ کیا جو الحمداللہ آج پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس ادارے کو پینے اور دیگر ضروریات کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز ہو گیا۔

اس موقع پر چیرمین روز نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں چترال سے تعلق رکھنے والے دیگر خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ اس منصوبے کا اگلا مرحلہ ابھی باتی جس میں کنویں میں نصب کرنے کے لئے ایک پاور فل واٹر پمپ اور پمپ کو چلا کر پانی کو اوپر واٹر ٹینک تک پہنچانے کے لئے سولر سسٹم لگانے کے لئے مزید فنڈز کی اشد ضرورت ہے لہذا اپر چترال کے تعلیم یافتہ خواتین و حضرات سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے اور اپنی عطیات “روز چترال” کو دے تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔

اس تقریب میں کمیونٹی کی نمائندگی چترال کے نامور اسکالر ظفر اللہ پرواز نے کی اور اپنے خطاب میں اس اہم مسئلے کو حل کرنے پر کمیونٹی کی طرف سے “روز چترال” اور دوسرے ڈونرز کا خصوصی شکر یہ ادا کیا ۔
اس موقع پر ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد کریم chitraltimes rose chitral chairman inagurated dug well project in gdc upper chitral booni 1 chitraltimes rose chitral chairman inagurated dug well project in gdc upper chitral booni 4 chitraltimes rose chitral chairman inagurated dug well project in gdc upper chitral booni 3 chitraltimes rose chitral chairman inagurated dug well project in gdc upper chitral booni 2 نے خطاب کیا اور “روز چترال ” اور ان کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس مسلے کو حل کرنے میں معاونت کی۔ اس موقع پر کالج کے پروفیسرز صاحبان اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89656