Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کیلئے بجلی بارے طے شدہ معاہدے پرعمل درامد کو یقینی بنایا جائے۔تحریک تحفظِ حقوق

شیئر کریں:

اپر چترال ( زاکر محمد زخمی ) اپر چترال میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریکِ حقوق اپر چترال کی کا ل پر ایک میٹنگ بونی میں صدر تحریک تحفظِ حقوق اپر چترال مختار احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں تحریک کے ہر گاوں سے نمائیندے شریک تھے۔ا ور متفقہ قرارداد کے ذریعے انتظامیہ اور محکمہ پیڈو کو متنبہ کیا گیا کہ اگر طے شدہ معاہدہ میں سے کسی ایک پوائنٹ پر بھی عمل درامد کرنے میں کوتاہی کی گئی تو عوام اپنی جائز اور ائینی حق کے لیے بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ انتظامیہ اپر چترال کو چاہیے کہ ان کی موجودگی میں جو معاہدہ طے پا چکاہے۔ ان پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لیے پیڈو پر دباو ڈالا جائے۔ تاکہ غیر ضروری انتظامیہ اور عوام میں تناو کی صورت حال پیدا ہو کر امن و مان کا مسلہ نہ ہو۔

یادرہے کہ اپر چترال کے صارفینِ بجلی کافی عرصے سے مشکلات و مصائب کا شکار ہیں۔ مسلے کے حل کے عرض سے کارنر میٹنگز احتجاجی جلسہ وغیرہ کے نتیجے میں یکم فروری 2021؁ء کو ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمن، انتظامیہ لوئیر و اپر کے نمائیندے،پیڈو واپڈا اہلکاروں اور تحریک حقوق کے نمائیندوں کی موجودگی میں طویل گفتگو کے بعد ایک متفقہ معاہدہ طے پا چکا تھا۔ جس کے تحت مالاکنڈ۔۔ کے 132 Kv ٹراسمیشن لائن کی فوری بحالی کے لیے موثر اقدامات،غیر ضروری اڈوں کے خاتمے، گرین لشٹ میں اڈہ کی تنصیب، کمرشل لائینوں کو ہٹانے اور ساتھ بونی میں کمپلینٹ افس جلد ازجلد قائم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر سختی سے عمل درامد کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔معاہدے کے بعد ابھی تک محکمہ پیڈو معاہدے پر عمل درامد کرنے میں ناکام اور بعض امور پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ جس سے عوامی حلقوں میں بے چینی کا عنصر تا حال برقرار ہے۔آج کی میٹنگ طے شدہ معاہدے پر عمل درامد یقینی بنانے کے عرض سے بلایا گیا تھا۔

Tahreek huquq upper chitral 4
Tahreek huquq upper chitral 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45204