Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 اپر چترال ڈسٹرکٹ کو پبلک سروس کمیشن کےمجوزہ زون چھ میں شامل کیا جایے۔۔عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

 اپر چترال ڈسٹرکٹ کو  پبلک سروس کمیشن کےمجوزہ زون چھ میں شامل کیا جایے۔۔عوامی حلقے

خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت اپنی ماتحت تمام محکموں خصوصاً خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی وساطت سے بھرتیوں کے عمل میں ایک نیا زون متعارف کرنے جا رہی ہے جسے زون چھ کا نام دیا جا رہا ہے ۔ اس زون میں پسماندہ اضلاع کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو بھی سرکاری محکموں میں ملازمت کے خاطر خواہ مواقع مل جائیں ۔
ضلع اپر چترال بھی ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں تعلیمی سہولیات کی فقدان ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی انفراسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے۔ بدقسمتی سے مجوزہ زون چھ میں اپر چترال کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے اور بدستور زون پانچ جس میں قدرے ترقی یافتہ اضلاع موجود ہیں رکھا گیا ہے ۔ زون پانچ کے تقریباً تمام اضلاع میں اعلیٰ تعلیمی ادارے یعنی جامعات قائم کی گئی ہیں لیکن اپر چترال اس سے  ہنوز محروم ہے اور مستقبل میں شاید کبھی کوئی ایک آدھ یونیورسٹی یہاں پر قائم ہو۔  فی الحال اس تناظر میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی جناب وزیر زادہ صاحب اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان صاحب سے گزارش ہے کہ اپر چترال کو مجوزہ زون چھ میں شامل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
شکریہ

اکبر حسین برایے عوام اپر چترال


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
66159