Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال پولیس کی کامیاب تفتیش ، خاتون کی مبینہ خودکشی کا سبب بننے والے ملزمان گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال پولیس کی کامیاب تفتیش ، خاتون کی مبینہ خودکشی کا سبب بننے والے ملزمان گرفتار

اپرچترال ( چترال ٹائمز) تھانہ موڑکھو اپر چترال میں خود کشی کا معمہ حل ہوگیا ہے، خاتون کی خود کشی کا سبب بننے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری

17 مئی کو مسماہ شبانہ زوجہ محمد نواز سکنہ گہت موڑکھو اپنے آپ کو پہاڑ سے گرا کر خود کشی کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے نکال کر ضروری کاروائی شروع کی۔

ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل موڑکھو بہادر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او موڑکھو نور شاہدین اور اے ایس ایچ او شیر حسن پر مشتمل ٹیم نے خود کشی کی تحقیقات شروع کی۔

دوران انکوائری گواہان چشم دید کے بیانات اور شوہر کی متوفیہ کو بھیجی گئی آخری وائس میسج سے یہ امر منظر عام پر آئی کہ مسمیاں جمیل احمد و مقصود الٰہی ساکنان گہت موڑکھو نے متوفیہ خاتوں پر نازیبہ الزامات لگا کر اسے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کے اس عمل سے دل برداشتہ ہوکر خاتون نے خود کشی کی ہے۔ درجہ بالا حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 322/34PPC قائم ہو کر تفتیش جاری ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89191