Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، خالد بن ولی پولو ٹیم برنس نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلی

شیئر کریں:

اپر چترال (جمشیداحمد) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپرچترال اور پولو ایسوسی ایشن چترال کے اشتراک سے نیشنل پولو چیمپن شب پولو گرانڈ بونی میں اختتام پزیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں دونوں اضلاع اور گلگت بلتستاں کے دوٹیموں سمیت چالیس ٹیموں نے شرکت کی۔اخری دن کی مہماں خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع الرضوان تھے اس کے علاوہ ایم این اے چترال مولانا عبدولاکبر ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرخمن انتظامیہ کے افسران پولو ایسوسی ایشن صدر شہزادہ سکندرالملک کے ساتھ پولوایسوسیایشن کے ممبران ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدرخمت عمائیدیں علاقہ موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کا فائینل ہیڈکواٹر بونی اور خالد بن ولی برنس کے درمیاں کھیلا گیا خالد بن ولی برنس ٹیم نے یہ مقابلہ دو کے مقابلے میں چار گولوں سے کامیابی حاصیل کر کے فائینل اپنے نام کرلیا برنس کے شاہ ولی کو مین اف دی میچ اور تیمور بونی کے گھوڑے کو بہترین گھوڑا قرار دیاگیا ٹورنامنٹ میں اناونسر کی فرائیض حسین زرین چارویلو نے انجام دین۔پولو گراونڈ شائیقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شائیقین فائینل کے دل چسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے اس موقع پرابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے مغزز مہمانوں کو خوش امدید کہا پولو ایسوسی ایشن چترال جنر ل سکرٹری مغیزالدین بہرام ایڈوکیٹ نے پولو ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کی طرف سے ایک کامیاب اور شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے سولہ سال بعد اس علاقے میں ایک شاندار ٹورنامنٹ کراکے یہاں کے پولو کھلاڑیوں اور شائیقین اور عوام کا دل جیت لیا ہے۔

ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرخمن نے شاندار ٹورنامنٹ کی انعقاد پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو مبارک باد پیش کی اور اپنی طرف سے 20ہزار روپے ونر ٹیم اور 15 ہزار روپے رنر اپ ٹیم کو دینے کا اعلان کیے۔ اس کے علاوہ پولو گراونڈ بونی کی توسیع اور زمین خریدنے اور تعمیر کے لیے فنڈ مہیا کر نے کی یقین دہانی کی ۔پولو ایسوسی ایشن صدر شہزادہ سکندرالملک نے بھی خطاب کیا اور پولو ایس سی ایشن کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اخر میں مہماں خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع الرضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ایک شاندار ٹورنامنٹ دیکھنے اور یہاں کے عوام سے ملنے کا موقع فراہم کیا کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے کہا کہ چترال اپنے فری اسٹائیل پولو کی وجہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے

انہوں نے مزیدکہا کہ اپ سب کو معلوم ہے کہ چترال پوری دنیامیں ایک پرامن علاقہ ہے یہاں کے پر امن لوگ نہ صرف پر امن ہیں بلکہ بہت پر خلو ص مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ میں یہاں بحثیت کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اپنے فرائیض بورڈر کے اوپر بھی سر انجام دیتے ہیں وہاں جو عوام ہیں وہ ہماری سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ انہوں فائینل کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعر یف کی اور اپنی طرف سے انتظامیہ اور ونر اور رنر اپ ٹیموں کو رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔ اخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی گئی۔

chitraltimes polo tournament upper chitral final booni pologround1
chitraltimes polo tournament upper chitral final booni34
chitraltimes polo tournament upper chitral final boonit
chitraltimes polo tournament upper chitral final33
chitraltimes polo tournament upper chitral final4
chitraltimes polo tournament upper chitral final2
chitraltimes polo tournament upper chitral final1
chitraltimes polo tournament upper chitral final
chitraltimes polo tournament upper chitral final6
chitraltimes polo tournament booni upper chitral


chitraltimes polo tournament booni upper chitral4
chitraltimes polo tournament upper chitral final cheps
chitraltimes polo tournament upper chitral final booni pologround

اپر چترال


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54175