Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 اپر چترال میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

 اپر چترال میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) اپر چترال  میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کردیا گیا، ضلعی پولیس افسر اپر چترال محمد علیم جان (PSP) نے آج اپر چترال کے کے ہیڈ کواٹر بونی میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس(CDL) برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس دوران SDPO سرکل مستوج محی الدین اور DSP HQ امیر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی ۔پی۔اواپر چترال  محمد علیم جان نے کہا ہے کہ لائسنس برانچ کا آغاز ایک نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے جوکہ عوام کو ان کے اپنے ضلع میں سہولیات فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ، اس سے پہلے لائسنس بنوانے کے لیے پبلک کو لوئر چترال جانا پڑتا تھا جو عوام کے لیے بہت تکلیف کا باعث بنتا تھا اب عوام الناس چترال اپرکو یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ وہ ہیڈ کوارٹر بونی میں ہی اپنی کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
chitraltimes upper chitral police dpo inagurated motor licence office3 chitraltimes upper chitral police dpo inagurated motor licence office 2
chitraltimes upper chitral police dpo inagurated motor licence office4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80087