Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں ٹیلی نار موبائل سروس کی ناقص کارکردگی حوالے اجلاس،سروس جلد بہترکرنے کی ہدایت

شیئر کریں:

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ساتھ ٹیلی نار کے ایریا منیجر کی میٹنگ آگست میں تھری جی سروس دینے کا عندیہ۔۔
اپرچرال (چترال ٹائمز رپورٹ ) پیر کے دن ٹیلی نار نیٹ ورک کی ناقص سروس اورمستقبل میں اس کو فعال بنانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے علاوہ توصیف الاسلام ایریا منیجر ٹیلی نار نیٹ ورک کے ساتھ ٹیلی نار نیٹ ورک کے دوسرے زمہ دار اہلکاروں نے شرکت کیں۔

اے،ڈی،سی اپر چترال نے ٹیلی نار نیٹ ورک کے ایریا منیجر اور دوسرے زمہ دراوں کو اپر چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک کی ناقص سروس اور اس کے نتیجے میں عوامی ردعمل سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں واضح کیا کہ ٹیلی نار سروس کو فوری ٹھیک کرنا وقت کی ضرورت اور عوام کا بھر پور مطالبہ ہے۔ اس لئے جلد از جلد اپنے سروس کو قابل عمل بنایا جائے۔

ٹیلی نار نیٹ ورک کے ایریا منیجر نے اپنی سروس کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ماہ اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں 3G سروس کی باقاعدہ اجراء کے حوالے سے بھی خوشخبری سنائی اور بونی میں ٹیلی نار نیٹ ورک کا ایک اضافی ٹاور بھی انسٹال کرنے کا عندیہ دیا۔ جس پر ADC اپر چترال اور جملہ حاضرین نے ان کے اقدام کو سراہا اور ٹیلی نار سروس کی پختگی اور فعال بنانے پر زور دیے۔

adc upper chitral meeting on telenor 1 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37602