Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں ریسکیو 1122 کا قیام خوش آئند ہے ،تحریک حقوق عوام اپر چترال

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ اور اپر چترال انتظامیہ کی کوششوں سے تحریک حقوق عوام اپر چترال کا ایک دیرینہ مطالبہ منظورہوگیا ہے ۔ اور اپر چترال میں ریسکیو 1122 کا قیام عمل میں لایا گیا۔جو انتہائی خوش آئند ہے۔تحریک حقوق اپر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیم کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتی ہے ۔ اس ادارے کے قیام کے سلسلے میں خصوصی کاوشوں پر تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے صوبائی گورنمنٹ،وزیرزادہ، ڈپٹی کمشنر ، اے۔ڈی۔سی ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ٹی ایم۔اے مستوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے ۔


یاد رہے کہ ریسکیو 1122 کا دفتر عارضی طور پر ٹی ایم اے آفس بونی میں قائم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور دوسرے مجاز افسران سے گزارش ہے کہ مذکورہ ادارے کے لئے مستقل عمارت کا بندوبست جلد از جلد کیا جائے تاکہ ادارہ اپنے تمام ضروری سامان اور اسٹاف کی تعیناتی کا کام مکمل کرسکے اور یہ ادارہ علاقے میں مکمل طور پر فعال ہو۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52569