Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں دس روزہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صفائی مہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی نگرانی میں شروع کریاگیا ہے۔ اس مہم میں تحصیل میونسپل انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اور دوسرے رفاعی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے دیگراہلکاروں کے ہمراہ علاقہ موڑکہو کے حدود میں صفائی کے حوالے سے بھر پور مہم کا انعقاد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عوام الناس کو صفائی مہم کے حوالے سے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے پیغامات پہنچادئیے۔انہوں نے کہا کہ بطور مہذب شہری اپنے معاشرے کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا احلاقی فرض ہے۔ لہذا اس دس روزہ مہم کے دوران آپنے اپنے گھروں کے اردگرد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانہ لگائیں اور حکومت کے اس مشن کو اپنی منطقی انجام تک پہنچانے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کا ساتھ دیں۔کیونکہ صاف ستھرا ماحول احھی صحت کا ضامن ہے

upper chitral cliness campaign1
upper chitral cliness campaign3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44793