Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور عوامی نیشنل پارٹی اپر چترال کا صدر سابق چیئرمین فیض الرحمن نے گزشتہ ایک مہینے سے اپر چترال میں روزانہ آٹھارہ گھنٹے کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف 20جون سے بھر پور عوامی احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ 20جون سے بونی چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا شروع کیا جائیگا۔ جو لوشیڈنگ کے خاتمہ تک جاری رہیگا۔ انھوں نے مذید کہا کہ گولین ہائیڈور پاور اسٹیشن میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے مگر پیسکو حکام رمضان کے مہینے اپر چترال میں روزانہ آٹھارہ گھنٹے لوشیڈنگ کرکے عوام کو انتہائی اذیت دی ۔ اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا. یا بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا . بصورت دیگر بھر پور احتجاج شروع کیا جائےگا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11070