Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں انسدادِ پولیو مہم کے فرنٹ لائن پولیو ورکرزکے اعزازمیں تقریب

شیئر کریں:

اپر چترال میں انسدادِ پولیو مہم کے فرنٹ لائن پولیو ورکرزکے اعزازمیں تقریب

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپرچترال اور ڈبلیو ایچ او کی تعاون سے اپرچترال کے انسدادِ پولیو مہم کے فرنٹ لائن  ورکرز کے اعزاز میں ایوارڈ ز تقسیم کرنے کی تقریب منگل کے دن ٹی ایم اے مستوج ہال بونی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد کے زیر صدارت منعقد ہویی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اپر چترال فداءالکریم تھے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

تقریب کے آغاز میں ڈی ایس او اپرچترال ڈاکٹر عبدالناصر نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے مقاصد پیش کئے
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپنے خطاب میں تمام پولیو ورکر زکا شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت کی وجہ سے ہی ڈسٹرکٹ اپرچترال صحت کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی لہذ آپ کو اس سلسلے کو قائم رکھنا ہے اور پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہے ۔تقریب سے چیرمین تحصیل مستوج سردار حکیم نے بھی خطاب کیا انھوں نے تمام پولیو ورکرز کے کام کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ تقریب میں اپرچترال کے تمام اداروں کے سربراہان کو شیلڈ اور پولیو ورکرز کو نقد انعام کے ساتھ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فداءالکریم نے انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں تمام اداروں کے سربراہان خصوصاً پولیو ورکرز پولیس کے جوانوں کی کارگردگی کو خوب سراہا۔اور درپیش مسائل اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ہر ایک کو اپنے حصے کی کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔

تقریب میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف احسان الحق ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تورکہو/موڑکھو ربنواز ، ایس ڈی پی او مستوج محی الدین ، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر ولی خان ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی خان ، کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر فضل محبوب بھی موجود تھے۔

chitraltimes upper chitral polio workers award cermoney5 chitraltimes upper chitral polio workers award cermoney6 chitraltimes upper chitral polio workers award cermoney7

chitraltimes upper chitral polio workers award cermoney3

chitraltimes upper chitral polio workers award cermoney


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68286