Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال؛ ہرچین کے ایک سکول میں متعدی بیماری پھیلنے سے تیس سے زائید بچیاں متاثر، ایک استانی بھی بیماری کا شکار، علاقے کے عوام پریشان اور فوری میڈیکل ٹیم بھیجے کی اپیل

شیئر کریں:

اپر چترال؛ ہرچین کے ایک سکول میں متعدی بیماری پھیلنے سے تیس سے زائید بچیاں متاثر، ایک استانی بھی بیماری کا شکار، علاقے کے عوام پریشان اور فوری میڈیکل ٹیم بھیجے کی اپیل

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کے علاقہ لاسپور ویلی میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین میں بچیاں نامعلوم متعدی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق اب تک تیس سے زائد بچیاں چکن پوکس سے مشتبہ بیماری کا شکار ہوئی ہیں ، اور یہ بچیاں جماعت ششم سے لیکر ہشتم تک کلاس میں زیر تعلیم ہیں۔ جبکہ متاثرین میں ایک استانی (ہیڈ ٹیچر)  بھی شامل ہے۔ بچیوں کے والدین کے مطابق یہ وائرل بیماری اسکول کے چھٹی کے چند گھنٹوں بعد بچیوں میں نمودار ہوئی۔ گاؤں میں اچانک متعدی بیماری پھیلنے پر علاقے کے عوام انتہائی پریشان ہیں۔ عوامی حلقوں نے فوری طور پر علاقے میں میڈیکل ٹیم بھیجنے اور سکول کو کم از کم ایک ہفتے تک بند کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ یہ بیماری اور بچیوں تک نہ پہنچ سکے۔ اور ساتھ انھوں نے ایک قرار داد کے زریعے مجکمہ ایجوکیشن کے اعلیِ حکام اور ڈپٹی کمشنر کو بھی اطلاع دے چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او اپر چترال سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ اسٹیشن میں موجود نہ ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکی۔ اپر انتظامیہ کے زرائع کے مطابق  ایک میڈیکل ٹیم متاثرہ علاقے کیلیے روانہ کردی گئی ہے جو بیماری کے وجوہات کے ساتھ متاثرہ بچیوں کی علاج معالجہ کا بھی بندوبست کریگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78442