Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر ضلع کے واحد ہسپتال بونی میں‌ڈاکٹروں‌کی کمی کوفوراََ پوراکیا جائے..مولاناشیرکریم شاہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ مولانا شیرکریم شاہ امیر جمعیت علماء اسلام اپرچترال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکام اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے اپرچترال کے ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے عوام سخت کرب اور مشکلات میں مبتلا ہیں۔پی۔ٹی۔آئی کی 7 سالہ دورے حکومت میں اپر چترال صحت جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ھے جو کہ پی۔ٹی۔آئی حکومت کا عوام کے ساتھ زیادتی اور انتقام لینے کے مترادف ہے۔ ایک اخباری بیان میں‌انھوں‌نے کہاہے کہ دوپہر 2بجے کے بعد پورے ضلع کا ہیڈکوارٹر ہسپتال کو بند کرکے ڈاکٹرز کی نجی کلینکس میں جاکر کام کرنا یہ موجودہ D.H.O اور M.S کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

ھم‌ مطالبہ کرتے ہیں کہ اپر چترال کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو فوراً بورا کیا جو جو ڈاکٹرز چترال کے کوٹہ سے کامیاب ہوکر ضلع سے باہر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ان کو چترال کے ہسپتالوں میں تعینات کیا جا ئے کیوںکہ اس کوٹےمیں پورا چترالی عوام کا حق ہے بصورتِ دیگر اپر چترال کے عوام سڑکوں میں نکلنے پر مجبور ھونگے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24184