Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے ہیڈکوارٹربونی میں کشمیری مسلمانوں‌کے ساتھ اظہاریکجہتی ریلی اورجلسہ

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے کے خلاف آل پارٹیز اپر چترال کی کال پر آج گہلی اسٹڈیم میں کشمیریوں کے ساتھ بھر پور انداز میں یکجہتی کا دن منایا گیا جس میں تورکھو،موڑکھو اور مستوج تحصیل سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس سلسلے تورکھو کی ریلی موڑکھو سے ہوتے ہوئے بونی گہلی گراونڈ پہنچ کر جلسہ کی شکل اخیتار کی۔
.
امیر جمیعت علما اسلام اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ جلسہ کی صدارت کی۔ جلسہ میں مختلف پارٹیوں کی نمائیندگی کرتے ہوئے مولانا فتح الباری نائب امیر جمیعت اپر چترال، پرنس سلطان الملک صدر مسلم (ن) اپر چترال،حمید جلال جنرل سکرٹری پی۔پی۔پی اپر چترال، پرویز لال انفارمشن سکرٹری پی۔پی۔پی اپر چترال،سید سردار حسین جوائینٹ سکرٹری مسلم لیگ (ن) اپر چترال اورشاہ وزیر لال سابق جنرل سکرٹری اے۔این۔پی اپر چترال کشمیر پر بھارتی ظلم و جبر اور بربریت پر بھارت کی اس اقدام کوعلاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیکر بھرپور انداز میں مذمت کی ۔

انھوں‌نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکومت وقت کو چاہیے کہ جہاد کا اغلان کریں ہم اپنے فوج کے ساتھ فرنٹ لائن یہ جنگ لڑینگے۔کیونکہ شہادت کا رتبہ پانا مسلمان کے لیے اعزاز ہے.
.
جلسہ کے بعد امیر جے۔یو۔ائی اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ کی قیادت میں اپر چترال کی ریلی اسلام آباد مارچ میں شرکت کے لیے چترال روانہ ہوئی جو 31اکتوبر کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریگی۔
kashmir solidarity booni upper chitral 6

kashmir solidarity booni upper chitral 5

kashmir solidarity booni upper chitral 4

kashmir solidarity booni upper chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27830