Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے کورونا کاپہلا مریض صحتیاب ہوکرآئسولیشن وارڈ سے ڈسچارچ

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ائسولیشن وارڈ گرلز ڈگری کالج بونی سے کورونا وائرس کا پہلا مریض مسمی شیر گلاب ولد وزیر سکنہء لاسپور صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارچ کردیا گیا۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پرمعظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ڈاکٹر سردار نواز اور تحصیلدار مستوج کے ساتھ ملکر ان کو مبارک باد دی اور ان کو ہار پہنائے۔

مذکورہ شخص اپر چترال کا پہلا کورونا کا مثبت مریض تھا جس کا ٹیسٹ مسلسل تیسری مرتبہ نگیٹیو (منفی) آنے پر ان کو ائسولیشن وارڈ سے فارع کر دیا گیا۔ اس موقع پر معظم خان نے محکمہ صحت اپر چترال خصوصاً ڈاکٹر سردار نواز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مریض کی نگہداشت اور اس کی جلد صحتیابی کے حوالے سےدن رات ایک کرکے خدمات سر انجام دیں اور ساتھ ساتھ ٹی،ایم،اے مستوج، پولیس، لیویز اور ایف،سی کے جوانون کے خدمات کو بھی سراہا گیا۔اخر میں صحتیاب ہونے والے شخص کو راشن وغیرہ کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

booni corona patient discharged3 1
booni corona patient discharged4 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35136