Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے عوام بھی رمضان پیکج سے محروم،سستابازارکے نام پرلوگوں‌سے مذاق

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) لوئرچترال کی طرح اپر چترال کے عوام رمضان پیکج، سستا بازار اور اشیائے خوردونوش پر سبسڈی سے یکسر محروم ہیں. اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کے یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیائے خوردونوش ناپید ہیں۔ اسٹور میں شوز پالش اور واشنگ پاؤڈر کے چند پیکٹ کے علاوہ کوئی چیز موجود نہیں۔عوامی حلقوں‌کے مطابق سستا بازار بھی صرف بینرز کی حد تک محدود ہے۔ اپر چترال کے عوام نے اس ناانصافی پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے .
upper chitral sasta bazar 1

upper chitral sasta bazar 2

upper chitral sasta bazar 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22045