Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے اسسٹنٹ کمشنرزاپنے اپنے علاقوں میں شفٹ ہوکر دفتری امورنمٹائیں…پرویز لال

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ‌)‌تحریک حقوق عوام اپر چترال کے انفارمیشن سیکریٹری پرویز لال نے کہا ہے کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد سے اب تک جہاں مختلف اداروں کے افسران اپر چترال آچکے ہیں وہاں تینوں تحصیلوں کیلئے الگ اسسٹنٹ کمشنرز بھی آچکے ہیں جو کہ تورکھو/موڑکہو ، مستوج اور بونی کیلئے ہیں۔ نئے سیٹ اپ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا دفتر مستوج میں، تورکہو/موڑکہو کا اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو میں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بونی کادفتر بونی میں ہونا چاہیے۔ اس سیٹ اپ سے مختلف علاقوں کے دفتری امور ان علاقوں میں ہی انجام پائیں گے اور لوگوں کو دور دراز علاقوں سے بونی کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ لیکن 5 سے 6 مہینے کا عرصہ گزرنے کے باوجود اے۔سی صاحبان بونی میں ہی ڈیرہ ڈالے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان کو اپنے متعلقہ تحصیلوں میں اپنے اپنے دفتروں میں ہونا چاہیے۔ تاکہ لوگوں کو سہولت ہو۔ اس وجہ سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے کئی مرتبہ متعلقہ افسران سے گزارش کی جاچکی ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی اورتینوں افسران ہنوز بونی میں ہی بیٹھتے ہیں۔ اخباری بیان میں انھوں نےکہا ہے کہ اپرچترال الگ ڈسٹرکٹ بننے کا فائدہ اسی صورت میں لوگوں‌کو پہنچے گا جب یہ اسسٹنٹ‌کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں‌لوگوں‌کے مسائل اوراپنے حصے کام موقع پرنمٹائیں گے مگربروغل ، یارخون لشٹ، تورکہو وغیرہ علاقوں‌سے پہلے بھی لوگ بونی آتے تھے اور اب بھی آرہے ہیں‌جوکہ افسوسناک ہے .

تحریک حقوق عوام اپر چترال ایک مرتبہ پھر متعلقہ اداروں اور مجاز افسران سے گزارش کرتی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تورکہو/ موڑکہو کو جلد از جلد ان کے متعلقہ تحصیلوں میں شفٹ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر تحریک حقوق عوام اپر چترال اس حوالے سے احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27632