Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ عنقریب حل ہوگا، سیکریٹری پاور کی مولاناچترالی کو یقین دہانی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ممبر قومی اسمبلی ، ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی کمیونیکیشن اینڈ پارلیمانی افئیرز مولانا عبد الاکبر چترالی نے آج سول سیکرٹریٹ پشاور میں اسپیشل سیکرٹری ماحولیات ، سیکرٹری پاور اینڈ انرجی ، اسپیشل سیکرٹری صحت اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ برائے تعلیم سے انکے محکموں سے متعلقہ حل طلب امور پر ملاقات کی اسپیشل سیکرٹری ماحولیات کے مطابق محکمہ جنگلا ت میں فارسٹ گارڈز کی بھرتی سے متعلق رولز میں تبدیلی کی گئی ہے نئے رولز کے مطابق تیس فی صد 30% فارسٹ گارڈز کا کوٹہ جنگلاتی علاقوں کیلئے مختص ہو گا جس کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا یہ مخصوص کو ٹہ صوبہ کے تمام جنگلاتی علاقوں کے لئے یکساں ہو گا سیکرٹری پا ور اینڈ انرجی کے مطابق اپر چترال کی لوڈ شیڈنگ عنقریب ختم ہو گی سات میگا واٹ کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے تمام کاروائی مکمل کر لی گئی ہے اور ریشن بجلی گھر اکتوبر ۲۰۱۹تک پا یہ تکمیل کو پہنچے گا اور اکتوبر 2019 کے آخر میں پیداوار شروع کر دے گااسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت کے مطابق ڈی ایچ او چترال کی تقرری کا مسئلہ بھی جلد نمٹایا جائے گا مولانا چترالی نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ چترال کے جملہ حل طلب مسائل کو حل کرنے انتہائی سنجیدہ ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20424