Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کیلئے الگ ہیوی ٹرانسفرمرکی تنصیب کردی گئی، تمام نمائندگان کا شکریہ..تحریک حقوق اپرچترال

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌اپرچترال کیلئے ہیوی ٹرانسفرمیر چترال پہنچاکر جوٹی لشٹ کے مقام پر تنصیب کردی گئی . پیڈو ذرائع نے بتایا کہ ٹرانسفرمرکی تنصیب کیلئے ٹیکنکل سٹاف لاہور سے چترال پہنچے تھے جنھوں‌نے انتہائی مختصر وقت میں‌ٹرانسفرمیرانسٹال کرکے بدھ کے دن اپرچترال اورکوہ ایریا کیلئے بجلی کی ترسیل بحال کردی .

دریں اثنا تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے ایک پریس میں‌کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندوں، ایم این اے ، ایم پی اے صاحباں اور ڈسٹرکٹ ناظم کی کاوشوں سے اپر چترال کے لئیے 7 میگاواٹ ٹرانسفارمر کی تنصیب کر دی گئی ہے جس سے اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
انفارمیشن سیکریٹری پرویز لال کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں‌کہا گیا ہے کہ 7 میگاواٹ ٹرانسفارمر کی خرید اور تنصیب کا ٹھیکہ ہائیڈرولنک کمپنی کے پاس تھی . جس کے سی ای او انجنیئر فضل ربی کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کوششوں سے ٹرانسفارمر کی تنصیب مقررہ وقت سے پہلے ممکن ہوسکی جس کیلئے اپر چترال کی عوام اور تحریک حقوق عوام اپر چترال انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔انھوں‌نے مذید کہا ہے کہ ٹھیکے کی رقم ابھی تک کنٹریکٹر کو ادا نہیں کی گئی ہے .متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ ٹھیکے کی رقم متعلقہ کنٹریکٹر کو جلد از جلد ادا کریں۔
upper transformer


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23872