Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں کورونا وائرس بے قابو، کھوت میں ایک ہی خداندان کے چارافراد میں پازیٹیورپورٹ

شیئر کریں:

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) تورکہو کے بالائی علاقہ کھوت میں کورانا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کے روشنی میں اج ہفتہ کے دن مکرم خان افریدی ، ایڈیشل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو نے ہیلتھ اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہل کاروں کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا اس دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کورانا وائرس کے پھیلاو روکنے کے لئے بنائے گئے حکومتی ضابطوں کے تحت لشٹ کھوت پائین میں ایک خاندان ، جس کے چار فرد کے کورانا ٹسٹ مثبت ائے ہیں، اور اس خاندان کے ملکیتی دوکان کو مائیکرو لاک ڈاون میں جبکہ دو اور خاندانوں ، جن کے ایک ایک فرد کے ٹسٹ مثبت ائے ہیں ، کو ائسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی ساتھ کورانا SOPsپر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اہل کار بھی علاقے میں تعینات کر ا دئے۔ درین اثنا محکمہ صحت کے عملے نے متاثرہ خاندانوں کو بیماری کے دوران خود کو اور اپنے پیاروں کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔

محکمہ ہیلتھ اور انتظامیہ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ عوامی حلقوں کی طرف سے عدم تعاون اور ایس او پیز پرعمل نہ ہونے کی وجہ سےکورونا پازیٹیوکیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم انتظامیہ محکمہ ہیلتھ کی طرف سے اس وبا پر قابون پانے کیلئے ہرممکن کوششیں جاری ہیں

khot corona 1
khot corona 2
khot corona 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39338