Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں لینڈ سیٹلمنٹ اسٹاف کی رویہ سے دلبرداشتہ ایک جوان نے خودکشی کرلی

شیئر کریں:

اپرچترال میں لینڈ سیٹلمنٹ اسٹاف کی رویہ سے دلبرداشتہ ایک جوان نے گہری کھائی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے پرواک بالا گاؤں میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پٹواری اور لینڈ سیٹلمنٹ کے اسٹاف کی رویہ سے دلبرداشتہ ہوکرا پنی زندگی کا چراغ گل کردیا جوکہ ان کی پدری زمین کو کسی اور نے نام کردیا تھا۔ بدھ کے روز سہ پہر کے وقت سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے سے پہلے چار بچوں کے باپ نظار الامین ولد دولت امین نے گاؤں کے امام مسجد کے نام خط لکھ دیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھاکہ پٹواریوں نے ان کی پدری زمین دوسروں کے نام کردی ہے اوراس ناانصافی کے خلاف دفاتر کا چکر لگاکر وہ اپنی زندگی سے اکتاچکے ہیں اورخودکشی کرنے کے سوا ان کے سامنے کوئی راستہ دیکھائی نہیں دیتا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال علیم جان نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے جس میں پٹواری کے روئیے کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری کی جارہی ہے اور قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد اس خط کی بنیاد پر متعلقہ افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کے متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی بھیجا گیا ہے۔

یادرہے کہ خودکشی کرنے والے شخص چار بچوں کے باپ تھے۔ جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے،خودکشی سے پہلے نظارالامین نے چار صفحات پر مشتمل ایک خط امام مسجد کو لکھتے ہوئے یہ بھی اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو دینی تعلیم خصوصی طور پرتبلیغ  پر بھیجا جائے،خودکشی کے وجوہات میں سٹیلمنٹ کی ناانصافیوں کے ساتھ بے روزگاری  کی وجہ سے ان کے اوپر قرضوں کا بھی  ذکر ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
82658