Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف پیرسے احتجاجی جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ)‌اپر چترال میں‌بجلی کی حالیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں اپر چترال کے عمائدین کا اہم اجلاس اے سی مکرم مستوج ساتھ ہیڈکوارٹر بونی میں منعقد ہوا۔
میٹنگ میں ریزیڈنٹ انجنئیر پیڈو بھی شامل تھے۔ عمائدین نے کہا کہ چترال میں وافر مقدار میں بجلی ہونے کے باوجود اپر چترال کو بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے اور اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ آر ای پیڈو نے بتایا کہ پیڈو اور واپڈا کے درمیان کچھ مہینے پہلے بجلی کی ترسیل کے سلسلے میں باقاعدہ معاہدہ ہوا ہے مگر اس کے باوجود واپڈا پیڈو کو صرف ایک میگاواٹ بجلی دے رہاہے جوانتہائی ناکافی ہے. جس کی بنا پرلوڈشیڈنگ ہورہی ہے.
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں 27 جنوری بروز پیر ، وریجون، نشکو پل ورکوپ اور پرواک میں احتجاجی جلسے ہوں گے اور آخری جلسہ بونی میں ہوگا۔
upper chitral bijli meeting3
upper chitral bijli meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31415