Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال سے تعلق رکھنے والے ملازمین لوئرچترال میں میرٹ پرتعینات ہیں ۔۔ قرارداد

شیئر کریں:

لوئر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) غیر سیاسی تنظیم حقوق ملازمین لوئر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ دن چترال شہر کے ایک مقامی ہوٹل چترال میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد 31 اگست 2021ء کو ٹاؤن ہال چترال میں چند سرکاری ملازمین اور سیاسی عمائدین کی مشترکہ اعلامیہ اور قراردادوں کو بغور دیکھنے کے بعد درجہ ذیل قرارداد منظور کی گئی ۔


1۔ جب ضلع چترال ایک ہی ضلع تھا اس وقت ہم جملہ ملازمین میرٹ کی بنیاد پر تعینات ہوئے ہیں۔ہم لوئر چترال میں اپنے قانونی دستاویزات اور تقاضے پورے کرکے رہائش پذیر ہیں جو کہ ہمارا قانونی حق ہے۔کسی ایسوسی ایشن یا فرد کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی ملازم کو ہانکے۔
2۔ ہر محکمے کا سیکرٹری اپنے محکمے کے جملہ ملازمین کو قانون کی تشریح کرسکتا ہے لیکن یہ حق کسی ایسوسی ایشن کے پاس نہیں ہے۔
3۔ اپر چترال کے تمام سرکاری ملازمین عرصہ دراز سے لوئر چترال میں ملازمت کرتے آرہے ہیں۔ کسی کے حق پر غیر قانونی ڈاکہ نہیں ڈالا ہے۔ البتہ اپنی قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر تعینات ہوئے ہیں ۔ کیا ان کی خدمات کے صلے میں انہیں گھسیٹ کر ضلع بد ر کیاجاسکتا ہے؟
4۔ جن سرکاری ملازمین نے اپنے مفادات کیلئے بائی فارکیشن کو قومی ایشو بنا کر سیاسی لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جو چترال کے امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔
5۔ ان سرکاری ملازمین کوکس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر یا انتظامیہ کو ڈرا دھمکا کر اپنے مفادات حاصل کریں اور قانون کی تشریح خود کریں۔
6۔ بائی فارکیشن کا عمل دو دفعہ ہوچکا ہے اور ایڈجسٹمنٹ کا عمل بھی ہوچکا ہے لیکن یہ مطالبہ غیر مناسب ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔
7۔ لہذا ایسی حرکات اور ناشائستہ زبان سے چترال کے سرکاری ملازمین کی ہتک عزت ہوئی ہے جس کے لئے ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52210