Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال انتظامہ نے ٹرانسپورٹروں کیلئے سرکاری نرخ نامہ جاری کردیا،سختی سے پابندی کی ہدایت

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) اپرچترال ضلع بننے کے بعد پہلی دفعہ انتظامیہ نے بونی سے ضلع کے دوسرے علاقوں‌کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں‌کا تعین کیا ہے . جسے عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے اس امید کا اظہارکیاہے کہ اپرچترال انتطامیہ مذکورہ نرخ ناموں پرعملدرآمد کراکے عملی طورپرعوام کو ریلیف پہنچانے میں کرداراداکریگی.
تفصیلا ت کے مطابق اپرچترال ضلع بننے کے بعد پہلی دفعہ اسسٹنٹ کمشنرمستوج نے ٹرانسپورٹ کرایوں‌ کاباقاعدہ تعین کیا ہےاورٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ نیا نرخ نامہ گاڑی کے فرنٹ شیشے پرچسپان کیا جائے اورآج کے بعد سرکاری نرخ نامے کے مطابق ہی کرایہ وصول کیا جائیگا بصورت دیگرٹرانسپورٹروں‌ اورڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں‌لائی جائیگی. انھوں‌نے اس سلسلے میں عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے . نیا کرایہ نامہ کلومیٹراور ڈیزل کی موجودہ قیمت 128.8روپے فی لیٹرکے حساب سے ہی تیارکیا گیاہے. نئے کرایہ نامے کے مطابق بونی سے مستوج فی سواری 150روپے، بونی سے شاگرام 200 اوربونی سے وریجون 100 روپے مقررکی گئی ہے . باقی علاقوں‌کے کرایوں‌کی تفصیل ذیل ہے .
.
یادرہے کہ گزشتہ دنوں علاقہ یارخون، مستوج اور لاسپور کے لیے کرایہ نامہ مقرر کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج بونی میں منعقد ہوا تھا۔ جس میں علاقہ یارخون، مستوج اور لاسپور کے ٹرانسپورٹر حضرات نے بھی شرکت کیں۔
میٹنگ میں ذیل فیصلے کیے ء گئے تھے.
1. ڈسٹرکٹ ایدمنسٹریشن اپر چترال جلد از جلد کرایہ نامہ مقرر کریگی.
2. ٹرانسپورٹر حضرات کرایہ نامہ اپنے گاڑی کے اندر آویزاں کرنے کے پابند ہونگے۔
3. علاقہ یارخون کے ڈرائیور حضرات صبح 5 بجےکے بعد چترال اور بونی کی طرف سفر کرنے کے پابند ہونگے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت تر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مستوج اور لاسپور کے ٹرانسپورٹر حضرات صبح 6 بجے کے بعد بونی اور چترال کی طرف سفر کو یقینی بنانے کے پابند ہو نگے۔

transport fare fixed for upper chitral3
transport fare fixed for upper chitral

transport fare fixed for upper chitral1

transport fare fixed for upper chitral2
aac mastuj


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29103