Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال ؛ بنگ بالا کے پرائمری سکول میں غیر مقامی شخص کی کلاس فورتعیناتی پر عوام سراپا احتجاج

شیئر کریں:

اپرچترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) یوسی یارخون کے مرکزی مقام بانگِ بالا کے پرائمری سکول میں غیر مقامی کلاس فور کی تقرری پر علاقے کے عمائدین متاثر ہ خاندان کے ہمراہ سکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل میر صاحب بیگ، ریٹائر صوبیدار منیر احمد، ریٹائر صوبیدار شیر اعظم،ریٹائر صوبیدار گل نواز،ریٹائر صوبیدار دیدارِ والی،سابق کونسلر آشرف خان،انوارالدین، نابت خان،اوردوسروں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اپر چترال کا تریچ تحصیل موڑکھو سے محمد عالم نامی شخص کو گورنمنٹ پرائمری سکول بانگ بالا میں تقرری افسوس ناک فیصلہ ہےاس عوام دشمن فیصلے کو یہاں کے مکین کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسمی حسنِ بیگ سکنہ بانگ نے 25جولای 2020کو اپنی کلاس فور کی ملازمت سے سبکدوش ہوئے کے بعد اپنی بیٹی یاسمین بی بی کی کاغذات متعلقہ دفتر میں جمع کرکے آج تک مفت ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ ایجوکیشن اپر چترال نے تریچ سے محمد عالم نامی شخص کو کلاس فور بھرتی کرکےسکول ہذا بھیجا ہے جو انتہائی قابل مذمت فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ حسنِ بیگ سے بلا معاوضہ سکول کے لئے زمین لیتے وقت فیصلہ کیاگیا تھا کہ کلاس فور کی ملازمت آپ کے خاندان کودیا جائے گا محکمہ ایجوکیشن اپر چترال کے زمہ دار اپنے فیصلے سے منہ موڑ لے رہے ہیں۔

علاقے کے عوام غیر مقامی کلاس فورکی بھرتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور انصاف ملنے تک احتجاجی مظاہرہ جاری بھی جاری رہے گا انہوں وزیر اعلیٰ محمود خان وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ ایجوکیشن اپر چترال کے غیر قانونی کلاس فور بھرتی کو منسوخ کرکے مقامی حقدار افراد کو بھرتی کر کے غریب عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ہمارے مطالبے پر غور نہیں کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے آن کی تمام تر زمہ داری محکمہ تعلیم اپر چترال پر عائد ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46358