Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال؛ لیلی النہاراورشائستہ حیات کا اعزاز، نویں جماعت میں ضلع بھرمیں بالترتیب پہلی اوردوسری پوزیشن

شیئر کریں:

وریجون (جمشیداحمد)حسن النباء ماڈل ہائی سکول وریجون موڑکھو کے طالبات سالانہ امتحان 2021 جماعت نہم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ڈسٹرکٹ اپر چترال میں پہلی اور دوسری پوزیشن لی ہیں لیلی النہار بنت غلام نبی گاون وریجون528نمبر لیکر ضلع اپر چترال میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ شائیستہ حیات بنت جغفریاد خان گاون وریجون 514نمبر لیکر ضلع اپر چترال میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کرام کی محنت اور والدین کی نیک دعاوں کا نتیجہ قرار دی ہیں۔یقینا حسن البناء ماڈل سکول وریجون موڑکھو جیسے پسماندہ علاقے میں گذشتہ کئی سالوں سے تعلیم کو فروع دینے اور اس علاقے میں علم کی کرن کو روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس ادارے سے فارع طلبا اور طالبات زندگی کے مختلف شعبوں میں اعلی عہدوں پر ملک اور بیروں ملک خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے لیے سکول کے پرنسپل بشیر اللہ اور سکول اسٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54347