Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال، این ایچ اے کے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی پر بونی کے تقریبا 90افراد کے خلاف ایف آئی ار درج

شیئر کریں:

اپرچترال، این ایچ اے کے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی پر بونی کے تقریبا 90افراد کے خلاف ایف آئی ار درج

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں این ایچ اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی پر بونی کے سرکردہ رہنماوں سمیت تقریبا90افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کرلیا گیا ہے، بونی کے عوام سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بونی مستوج شندور روڈ پر کام کے دوران پچھلے سال این ایچ اے ٹھیکہ دار نے بڑی مقدار میں بلاسٹنگ کے بعد پہاڑی ملبہ دریا میں گرا کرپانی کے بہاؤ میں رکاؤٹ ڈالی تھی جس کی وجہ سے پانی کا رخ بونی کی طرف ہوگیا ہے اور دریا سے متصل زمینوں کی کٹائی شروع ہوچکی ہے۔اور قیمتی زمینات دریا بررہورہے ہیں۔
این ایچ اے کی غفلت کی طرف بار بار توجہ دلانے اور متعلقہ حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود دریا سے ملبہ نہ ہٹانے پر بونی کے مقامی افراد نے گزشتہ دنوں بونی چوک میں جمع ہوکر نعرے بازی کی جس کی وجہ سے انہیں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چئیرمین فیض الرحمان، محمد جاوید، محمد پرویز، منیجر اعظم اور دیگر 80 سے90 مقامی افراد کے خلاف اپر چترال پولیس نے دفعہ 147 149،اور 341کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے۔ایف آئی آر میں محمد جاوید پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران آزاد کشمیر میں حالیہ دنوں ہونے احتجاج کی مثال دی جسے ایف آئی آر میں قابلِ مواخذہ فعل قرار دیا گیا ہے۔اخری اطلاع تک ملزمان میں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

chitraltimes fir against booni leaders chitraltimes booni leaders fazlur rehman pervaz


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89201