Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈ  متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )حکومت پاکستان نیاوورسیز پاکستانیوں کیلئے’ڈائمنڈ کارڈ’متعارف کرانے کا اعلان کردیا، سالانہ 50 ہزار ڈالر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے’ڈائمنڈ کارڈ’متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ سالانہ پچاس ہزار ڈالر بینکنگ چینل سے پاکستان لانے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ دیا جائے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر کے ذریعے جائیداد خریدنے پر موجودہ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جبکہ سفارت خانوں میں ترجیحی رسائی، ایئرپورٹس پر فوری امگریشن کی سہولت میسر ہوگی۔

سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کے لئے 2.24 ٹریلین کی بجٹ کی منظوری دے دی

کراچی(سی ایم لنکس)سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کی 2.24 ٹریلین کی بجٹ کی منظوری دے دی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں سندھ کابینہ کا پری بجٹ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیراں، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پانچ سالہ عرصے کا یہ آخری پری بجٹ کابینہ اجلاس ہے، باقی کابینہ کے اجلاس معمول کے مطابق ہوتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کابینہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر خدمت کی ہے، سندھ حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں،?پیپلز پارٹی نے سندھ کے ہر ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات میں پورے پاکستان میں انتخابات جیتیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
75520