Chitral Times

Jun 22, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹر سکول ڈویژنل ٹورنامنٹ، چترال آیون کی ٹیم نے فٹبال فائنل جیت کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) انٹر سکول ڈویژنل فٹبال مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون نے لوئر دیر سوات اور بونیر کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ ٹیم شاندار کارکردگی کے بعد چترال پہنچنے پر اُن کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا ۔ اور عوام نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا ۔ ٹیم کو گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کی شکل میں لواری ٹنل سے ایون پہنچایا گیا ۔ اور راستے میں گل پاشی کے ساتھ ساتھ مٹھائیاں تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال احسان الحق ، پرنسپل وقار احمد ، منتظمین سپورٹس ٹیم محمد نواز ،ضیاء الاسلام ، سجاد احمد، اے ڈی او فاروق استاد او خالد ظفر بھی موجود تھے ۔ ڈی ای او نے خطاب کرتے ہوئے ایون ہائیر سکینڈری سکول کی اوٹ ڈسٹرکٹ کامیابی کو شاندار کارکردگی سے تعبیر کیا ۔ اور کہا ۔ کہ یہ صرف ایون کے عوام کیلئے نہیں پورے چترال کیلئے خوشی کا مقام ہے ۔ اس کامیابی سے سپورٹس میں چترال کا وقار بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بچوں نے جو کارکردگی دیکھائی ۔ وہ لائق تحسین ہے ۔ تاہم طلباء کو اکیڈیمک سائڈ پر بھی بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا ، کہ سپورٹس کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں بھی اسی طرح کی پوزیشن حاصل کرنے کی کو شش کریں ۔ ڈی ای او نے کہا ۔ کہ کامیاب ٹیم اگلے مرحلے میں صوبے میں اپنی کارکردگی دیکھائے گی ۔ تاہم وسائل کی شدید کمی ہے ۔ اس لئے مخیر حضرات بھی دست تعاون بڑھا کر ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں ۔ تاکہ یہ نوجوان چترال کا نام روشن کر سکیں ۔ پرنسپل وقار احمدنے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ ایون کے نوجوانوں نے پورے ڈسٹرکٹ چترال کی لاج رکھ لی ہے ۔ اور ان میں مزید کامیابیوں کا حوصلہ اور جذبہ موجود ہے ۔ اگر حکومت اور عوام کا تعاون جاری رہا ۔ تو نہ صرف سپورٹس کے میدان میں بلکہ نصاب میں بھی بہترین پوزیشن کے حامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم منشیات سے پاک بہترین تعلیم اور سپورٹس کا ماحول بچوں کو دینا چاہتے ہیں ۔ تاہم اس میں کمیونٹی کو ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون مردم خیز سرزمین ہے ۔ یہاں کے اس سکول سے نہ صرف اعلی سرکاری عہدوں کے باصلاحیت افراد پیدا ہوئے ۔ بلکہ سپورٹس کے میدان میں بھی اس علاقے کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔ اس سکول کے دو سٹوڈنٹ بار سلونا کے فٹبال ٹیموں میں شامل ہیں ۔ جبکہ برٹش شہزادہ کی ٹیم کو ایون سپورٹس گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ 23دسمبر سے موجودہ ٹیم صوبے کی سطح پر سکولوں کے مقابلوں میں حصہ لے گی ۔ جو ہری پور میں کھیلے جائیں گے ۔ درین اثنا مختلف مقامات پر عمائدین نے کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال اور ڈپٹی کمشنر چترال سے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ کامیاب ہونے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام منعقد کیا جائے اور اُنہیں انعامات سے نوزا جائے ۔ تاکہ وہ مزید بہتر کارکردگی دیکھا سکیں ۔

ghss ayun football team winner divisional inter school footbal team inter school tournament chitral

ghss ayun football team winner divisional inter school footbal team253 ghss ayun football team winner divisional inter school footbal team235 ghss ayun football team winner divisional inter school footbal team25 ghss ayun football team winner divisional inter school footbal team23 ghss ayun football team winner divisional inter school footbal team2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
2562