Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹرا ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ اختتام پزیر ، چترال اے ٹیم نے ٹاٸٹل اپنے نام کر لی

شیئر کریں:

انٹرا ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ اختتام پزیر ، چترال اے ٹیم نے ٹاٸٹل اپنے نام کر لی

چترال(جمشیداحمد)چترال پولو گراونڈ میں جاری ڈسٹرکٹ پولو کپ ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوا ڈپٹی کمشنر لوٸیر چترال انوارالحق مہماں حصوصی تھے دیگر مہمانوں میں مہتر چترال فاتح الملک ناصر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ،ڈی پی او چترال دیگر موجود تھے۔فاٸینل چترال سکاوٹس اے اور چترال اے کے درمیان کھیلا گیا۔میچ پہلے ہاف تک دو دو گول سے برابر رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں چترال اے ٹیم نے مزید دو گول اسکور کیے۔جبکہ چترال سکاوٹس اے ایک گول کرنے میں کامیاب ہویی اسی طرح چترال اے ٹیم نے فاٸینل 3کے مقابلے میں 4 گول سے چترال سکاوٹس ٹیم کو شکست دیکر ٹاٸٹل اپنے نام کر لیا۔ چترال اے ٹیم کی کھیلاڑی ناصر اللہ کو مین اف دے ٹورنامنٹ اور امیر حمزہ کے گھوڑے کو بہترین گھوڑا قرار دیا گیا۔اخر میں انعامات تقسیم کی گٸی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی طرف سے ونر ٹیم کو پچاس ہزار اور رنر اپ ٹیم کو بھی پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا اور مہتر فاتح علی ناصر کی طرف سے ونر ٹیم کو75000اور رنر اپ ٹیم کو 25000روپے کا اعلان کیا گیا۔اورعمر عظیم کشم حال پشاور کی طرف سے ونر ٹیم کو پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور کمانڈیٹ چترال سکاوٹس نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی پولو گراونڈ شاٸیقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شاٸیقین فاٸنل کے اس دل چسپ مقابلے سے لطف اندوز ہوۓ۔یادرہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اپر اور لویر چترال سے کل ۵۹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Chitraltimes chitral polo cup tournament concludes chitral A won the final 2 Chitraltimes chitral polo cup tournament concludes chitral A won the final 1

chitral polo A team

chitraltimes polo cup chitral semi final

chitraltimes chitral district cup polo chitral A team and chitral scouts chitraltimes chitral district cup polo chitral A team chitraltimes chitral district cup polo commentators chitraltimes chitral A team chitraltimes chitral scouts team


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62247