Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے کوراغ میں اگہی پروگرام اور واک

شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ اور گورنمنٹ ہائی سکول چرون کے اشتراک سے تمباکو نوشی کے تصور کو مسترد کرنے کے لئے ایک مشترکہ پروگرام گزشتہ روز منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا مرکزی خیال تھا”To control Heart Diseases “۔جس میں یوسی چرون چیرمین شیر عالم ، (پی ٹی اے )کے ممبرا ن ،دونوں سکولوں کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور علا قہ چرون اور کوراغ کے دوسرے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ ان کےعلاوہ دیگر اساتذہ جن میں مس فضیلہ بی بی ،مسٹر ریان محمد ملک ، اردو کے لیکچرر شیربہادر اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز ٹھیک صبح 9:00 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت پاک کی سعادت ہائی سکول چرون کے جماعت نہم کے طالب علم کے حصے میں ائی۔ نعت رسولِ مقبول ٔ کی سعادت آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کی گریڈ نہم کی طالبہ انیکا جبین نے حاصل کی۔اس کے بعد ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نعیم الرحمان نےمہمان سکول کے اساتذہ اور طالبات سمیت دیگر مہمانوں کو خوش امدید کہااور پروگرام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔بعد ازآں طلبہ و طالبات نے اس سگریٹ نوشی کے نتیجے میں انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات اور معاشی نقصانات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

اس کےبعد ایک جامع پریزنٹیشن اسٹودنٹ کأونسلر ّ محتر مہ ثمینہ محمود کی طرف سے دی گئی جس کا موضوع تھا”سیگریٹ نوشی کے مضر اثرات”۔سگریٹ نوشی کے نتیجے میں میں پیدا ہونے والی بیماریوں مثلاً منہ کا کینسر،پھپڑوں کاکینسر، خوراک کی نالی کا کینسر ،جگر کا کینسر،دمے کی بیماری ،معاشی، معاشرتی،ذہنی اور مذہبی حوالے سے تمبا کو نوشی کے نقصانات پر تفصیلی بات کی۔ انھوں نے طلبہ کو بتایا کہ سگریٹ نوشی سے طلبہ کی زندگی میں ایک ناخوشگوار تبدیلی آتی ہے اور وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائےایسے راستوں کا انتخاب کرتے ہیں جو بعد میں ان کے لیے تباہی کے سبب بن جاتے ہیں انھوں نے یہ بھی کہاکہ جتنا پیسہ ہم سیگریٹ کے ایک ڈبے پر سالانہ خرچ کرتے ہیں وہ رو پیہ کس طرح تعلیم ،صحت اور بہترین معیاری زندگی گزارنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
طلبہ کو یہ بھی بتا یا کہ مختلف طریقوں مثلاً کھیل ، جسمانی ورزش،عبادات،ذہنی اور دماغی ورزش اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے کر تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کیا جاسکتاہے۔

پاکستان اسٹڈیز کی فکلٹی ممبر فضیلہ نے آغاخان ہائیر سکندری سکول کوراغ کی طرف سے میزبان سکول کی انتظامیہ ، طلبہ و طالبات ، چیرمین یوسی چرون شیر عالم ، علاقے کے دیگر خواتین و حضرات کا ان کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

آخر میں گونمنٹ ہائی سکول کے سینیر فکلٹی ممبر برہان الدین نے پروگرام کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیااور مولانا عبد الرحمن نے دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کو اختتام کیا۔

بعد ازاں چرون پل تک ایک “مشترکہ واک ” کا ا ہتمام کیا گیا ۔ جس میں طلباو طالبات نے مختلف بینرز ، چارٹس اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے۔دورانِ واک سیگریٹ کے ڈبے جلا کر اس بات کا عہد کیا گیا کہ تمباکو نوشی کی بری عادت ترک کرکے ایک صحت مند معاشرے کا قیا م عمل میں لایا جائے گا اور اس بات کا عادہ کیاگیا کہ آئند ہ اس حوالے سے اس قسم کی مہم اور پروگراموں کا انعقاد کرکے اپنے معاشرے کو اس ناسور پاک کریں گے۔

پروگرام کی نگرانی سٹوڈنٹ کونسلر آغاخان ہائیر سکنڈر ی سکول کوراغ ثمینہ محمود نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول چرون کی طالبات نے انجام دئیے۔

kuragh anti smoking awarness walk 8

kuragh anti smoking awarness walk 1

kuragh anti smoking awarness walk 2

kuragh anti smoking awarness walk 3

kuragh anti smoking awarness walk 6
dav

kuragh anti smoking awarness walk 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10689