Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجمن ترقی کھوارچترال کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس، مرکزی کابینہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) انجمن ترقی کھوارچترال کی مرکزی کابینہ اورمجلس عاملہ کاایک اہم اجلاس آج مقامی گیسٹ ہاؤس چترال میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت سینئرشاعراوراَدیب جناب عنایت اللہ اسیر نے کی۔چونکہ انجمن ترقی کھوارچترال کی مرکزی کابینہ اورذیلی حلقوں کی میعاد ختم ہوچکی تھی اس لیے اجلاس میں طویل بحث اورمشاورت کے بعدستمبر2021ء میں منعقدہونے والے چوتھی انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس کے انعقادکے پیش نظرفیصلہ کیاگیاکہ مرکزی کابینہ مجوزہ کانفرنس کے انعقادتک برقراررہے گی البتہ انجمن ترقی کھوارکے ذیلی حلقے اپنے انتخابات کرواکے نئے عہدیدارمقررکرکے مرکز کومطلع کریں گے۔اس اجلاس میں انجمن ترقی کھوارکے صدرشہزادہ تنویرالملک نے کانفرنس کے حوالے سے ابتک کی پیش رفت کاجائزہ پیش کیا۔

اجلاس میں انجمن ترقی کھوارکے شش ماہی رسالہ ”کھوار“ کے نئے شمارے کے حوالے سے  فیصلہ کیاگیاکہ انجمن ترقی کھوارکے ذیلی حلقوں کے صدورکے نام مجلس مشاورت میں شامل کیے جائینگے اورآئیندہ رسالے میں انجمن کے ذیلی حلقوں کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اجلاس کے آخرمیں برینس سے تعلق رکھنے والے نوجوان لکھاری اورسوشل میڈیاایکٹوسٹ قاری محمدنظارکی اچانک وفات پران کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے ساتھ اجلاس اختتام کوپہنچا۔اجلاس میں ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی ؔ،محمدعرفان عرفان ؔ، عنایت اللہ اسیرؔ، پروفیسر ممتازحسین،جناح الدین پروانہ،محبوب حسین،شہزادہ فہام عزیزاورمحمدنوازرفیع وغیرہ نے شرکت کی، شدیدبارش کی وجہ سے بہت سے ارکان اجلاس میں شریک نہ ہوسکے تاہم بذریعہ فون پرانہوں نے آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق وتائیدکردی۔

anjuman e tarqia khowar chitral elites 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
46450