Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، مستوج کی معروف شخصیت حاجی ولایت خان انتقال کرگئے

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ولایت خان انتقال کرگئے انھیں پیر کے دن آبائی قبرستان درالوٹ مستوج میں سپردخاک کردیا جائیگا۔ انکی عمر تقریبا 94 برس تھی۔ وہ محکمہ وائلڈ لائف پشاورکے سینئر اسٹینوگرافرگل دیا ر، واپڈا چترال کے سپرنٹنڈنٹ غلام مصطفیٰ، ہیڈ ماسٹر غلام مرتضی اورپی ڈی سی چترال کے اسداللہ خان کے والد محترم، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام چترال کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ خان، ڈاکٹرلبنی اور انجینئر عتیق ودیگر کے دادا تھے۔
یادرہے کہ حاجی ولایت خان مرحوم چترال کے معروف سیاستدانوں میں سے ایک تھا۔ جنھوں نے علاقے سے اُٹھنے والی مختلف تحریکوں کی سرپرستی کی اورمستوج سب ڈویژن کی ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھانے کے ساتھ ایک نڈر اورمنجھے ہوئے سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے صعیف العمری اور کمزوری صحت کی وجہ سے خانہ نشین تھے۔

مرحوم کے فیملی کی طرف سے تمام دوست واحباب سے موجودہ حالات کے تناظرمیں تعزیت کیلئے مستوج نہ آنے کی درخواست کی گئی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34796