Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتظامیہ نے سنگور کے مقام پر خراب شدہ فوکر جہاز کے اندر قائم ریسٹورنٹ کو سیل کردیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے گنکورینی سنگور کے مقام پر خراب شدہ فوکر جہاز کے اندر قائم ریسٹوران کو ایک ماہ کے لئے سیل کردیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال خورشید عالم محسود کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2018 میں چترال ائر پورٹ کے منیجر نے ریسٹوران کے مالک کو فلاءٹ اپریشن کو درپیش سیکورٹی حدشات کے پیش نظر مذکورہ جہاز کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس پر ریسٹوران کے مالک نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریسٹوران کے مالک سراج الملک نے ایڈیشنل اے سی چترال کی طرف سے تحریری ہدایت کے جواب میں خراب شدہ جہاز کی ملکیت کو ثابت نہ کرسکے اور ان وجوہات کی بناپر فوکر فرینڈ شپ ریسٹوران کو سیل کردیا جاتا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے ہفتے کے روز حکمنامے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ریسٹوران کو سیل کردیا ہے ۔
fokker restaurant chitral seal order
foker restaurant chitral sealed


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21550