Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن کا چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن کا چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دے دی۔اجلاس میں نئی مردم شماری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرانے یا نہ کرانے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مشاورت کی کہ نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہو گی، قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلوں کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان ایئر سیفٹی تحقیقات بل 2023 ء کی منظوری دیدی ہے۔ اس بل کا مقصد ہوائی جہازوں کے حادثوں اور سفر سے متعلق واقعات کی بہتر تحقیقات کیلئے قانون سازی ہے۔صدر مملکت نے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے روک تھام کے بل 2023 ء کی بھی منظوری دی جس کا مقصدنیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانا ہے۔ صدر مملکت نے گن اینڈ کنٹری کلب بل 2023 ء کی بھی منظوری دی۔ اس بل کا مقصد اسلام آباد میں گن اینڈ کنٹری کلب کے قیام، انتظام و انصرام کیلئے قانون سازی ہے۔صدر مملکت نے بلوں کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔

 

صدر مملکت نے قومی لاجسٹکس کارپوریشن بل 2023 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی لاجسٹکس کارپوریشن بل 2023 کی منظوری دیدی۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد قومی لاجسٹکس کارپوریشن کا قیام عمل میں لانا ہے۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77644