Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں ممبرز اورسیکریٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں شرکت اور بلوچستان کادورہ کریں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، آئی جی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی انتظامیہ بھی اجلاس میں شریک ہو گی، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان پولنگ کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان صوبے کے انتظامی امور اور سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چیف سیکریٹری کا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا تھا۔اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شرکت اور سندھ کا دورہ کیا۔

 

نواز شریف کا حفاظتی ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ سرنڈر کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں عدالت تک پہنچنے کے لیے گرفتاری سے روکا جائے۔نواز شریف نے حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسپیشل فلائٹ سے اسلام آباد پہنچیں گے، عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عطاء اللہ تارڑ نے بطور مختار خاص (اسپیشل اٹارنی) درخواست ضمانت دائر کی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80474