Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کردیں

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کردیں

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپوٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کردیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اورریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی ڈیوٹی کیلئے تعینات سرکاری افسران کے سروس ریکارڈ کی چھان بین ہوگی۔نئی رولز کے مطابق ریٹرننگ افسران کے لیے کم از کم 17 گریڈ ہونا لازم ہے جبکہ 18 یا زائد گریڈ کے افسر کو ڈی آراو تعینات کیا جائے گا، افسران کی فہرست کیساتھ سروس ریکارڈ بھی بھیجنا لازمی قرار دیا گیا ہے، اچھی شہرت کے حامل افسران کی ہی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تعیناتی سے قبل افسران کی ریٹائرمنٹ کو کم سے کم ایک سال باقی ہونا چاہئے، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر گریڈ 16 اور ریٹائرمنٹ کو کم سے کم6 ماہ باقی ہونے چاہئیں، پولنگ اسٹیشن میں ہر بوتھ کے لیے الگ اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسر تعینات کیا جائے گا۔ جن افسران کی ریٹائرمنٹ میں 6 ماہ سے کم ہوں گے انھیں تعینات نہیں کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81558